History of Bahawal pur
جنرل محمد ضیاء الحق پانچ سال کے لیے صدر مملکت بن گئے ہیں ۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کی داغ بیل ڈالی ہے اور وزیراعظم کو مسلم لیگ کو ایک زندہ فعال جماعت بنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ پیر پگاڑا نے قوم و ملک کے بہترین مفاد میں سلم لیگ کو محمدخان جونیجو کے چرنوں میں ڈال دیا ہے ۔ اس طرح ایک ہی دن میں مردہ جماعت زندگی کی سر بلندیوں سے ہمکنار ہو گئی ہے۔ موجودہ دور میں اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ حاجی سیف اللہ جو حسن اتفاق سے قومی اہلی کے حلفہ خانپور سے کامیاب ہو کہ پارلیمانی اپوزیشن لیڈر بن گئے تھے ۔ اس چمک دمک نے ان کو اس طرف کا راستہ دکھایا ہے اور انہوں نے اس کی توجیہ میں کہا ہے که ملک و قوم کے بہترین مفاد میں انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت کر کے فیڈرل مذ ہبی وزارت کو کندھا دیا ہے ۔ انہوں نے برملا کہا ہے کہ وہ الگ جماعت بنانے یا کسی دوسری جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کر سکتے تھے۔ لیکن یہ ادھار کا سود انتھا جو انہوں نے نہیں کیا اپنے نقد دام و حصول کیسے ہیں ۔ سیف صاحب ! ایسے آدمی کو اپنے ساتھ ملا لینے کا کریڈٹ محمد خان جونیجو کو پہنچتا ہے انہوں نے سیف صاحب کو امریکہ کی دعوت دی جو منظور ہوئی اور امریکہ جاکر