اشاعتیں

Daily dairy

تصویر
S chool open hon he. Ya nh تعلیمی ادارے کھولنےپرغور شروع،اوقات کار بھی تبدیل ہونگے 23 Jun, 2020 | 03:52 PM   M .SAJID .KHAN         سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  تعلیمی ادارے  کھولنے کے لئےمختلف تجاویز پر غور شروع کردیا،پہلے مرحلے میں  نہم  اور  دہم  جماعت اور دوسرے مرحلے میں  مڈل کلاس  کے بچوں کو سکول بلوانے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  تعلیمی ادارے  کھولنے کےلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں  نہم  اور  دہم  جماعت کے بچوں کو سکول بلوانے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں  مڈل کلاس  کے بچوں کو سکول بلوایا جائے گا،سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے دس بجے تک رکھا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کیلئے حکومت کا اہم اعلان!! سکول کھولنے پر صرف  اردو ،  انگریزی  ، حساب اور سائنس کے مضامین کو پڑھایا جائے گا،محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں سے بھی سکول کھولنے کے لئے تجاویز مانگ رکھی ہیں،  نجی سکولوں  کو اے اور بی کیٹیگری سکولوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے اور بی کیٹگریز میں کم فیس اور 4ہزار سے زائد فیس والے سکولز کو شامل کیا گیا ہے۔