نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

My daily dairy


Daily dairy

میٹرک کے لاکھوں طلباء کیلئے بڑی خبر

24 Jun, 2020 | 02:55 PM


    

(ریحان گل)لاہورسمیت پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزمیں میٹرک کےپرچوں کی مارکنگ کا آغاز 29 جون کو شروع ہوگا۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے تاریخ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے میٹرک کے لاکھوں طلباء کے انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ 29 جون پیر کے روز سے شروع ہو گی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے تاریخ کی منظوری دے دی۔کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کو موخر کردیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ صحت اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مارکنگ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 پرچوں کی مارکنگ پیر 29 جون سے شروع کی جائے گی، پنجاب کے نو بورڈز ایک ہی وقت میں مارکنگ شروع کریں گے جبکہ محکمہ صحت کے مقررہ ایس او پیز پر عمل کروایا جائے گا ،ہر سنٹر میں ہاتھ دھونے کا انتظام اور مقررہ فاصلے کے اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا جس کیلئے بڑے ہالز والے اداروں کو مارکنگ سنٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، نوے روز کے اندر مارکنگ مکمل کر لی جائے گی ، اکتوبر کے آغاز میں نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایک ہفتہ گزرنےکےباوجود  میٹرک کےپرچوں کی مارکنگ کا آغازنہیں ہوسکا تھا، مارکنگ سنٹرز میں انتظامات مکمل ہونے کے باوجودحکومت کی جانب سےاجازت نہیں ملی تھی جس پرتعلیمی بورڈز کے لئے90روز میں بچوں کےنتائج جاری کرنا مشکل ہوگیا تھا،  میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا آغاز پندرہ جون سے کیا جانا تھا۔

مارکنگ کے لئےلاہور میں 27 مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں،مذکورہ مراکز میں 2700 کےقریب اساتذہ نےپیپرمارکنگ کے عمل میں حصہ لینا تھا،پرچوں کی مارکنگ شروع نہ ہونے سے ایک بار پھر بچوں کےنتائج میں تاخیرکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کیجانب سے15جون سے پیپرز شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،بورڈ ذرائع کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کےتحت  میٹرک امتحان میں دو لاکھ پچھتر ہزارامیدواروں نے امتحان دیا تھا،چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سےپیپر چیک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،اجازت ملتے ہی پرچوں کی مارکنگ کا آغازکردیا جائےگا۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

My daily rotein...Manzoor ahmad

My daily rotien ...manzoor Ahmad

Today daily rotien manzoor